Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

وادی میں 6روز بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 25, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
 
سرینگر// 6روز  بعدکالج کھلتے ہی سرینگر میں طلباء و طالبات سڑکوں پر آئے اور اس قدر سیول لائنز میں پر تشدد احتجاج کیا کہ دن بھر صورتحال مخدوش بنی رہی۔ پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے ٹیر گیس اور مرچی گیس کی بے تحاشہ شلنگ کرنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ بھی کی۔شدید قسم کے پتھرائو کے نتیجے میں ایس ایس پی سرینگر سمیت12اہلکاراور3فوٹو گرافروں سمیت کئی طلباء کو بھی چوٹیں آئیں ۔ وادی میں مسلسل6دنوں تک کالج مقفل رہنے کے بعد پیر کو کالج اور ہائر سکنڈری سکول کھل گئے۔اگر چہ وادی کے تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام معمول کے مطابق ہوتا رہا تاہم ایس پی کالج، ایس پی ہائر اسکینڈری اسکول کے طلباء اور وومنز کالج کی طالبات نے ایک مرتبہ پھر جلوس نکالا اور نعرہ بازی کی۔اس موقعہ پر طلاب نے مرکزی گیٹ کو بھی عبور کیا اور مولانا آزاد روڑ پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔احتجاجی طلبہ2طالبات کو زخمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی دھرنے کی وجہ سے مصروف شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل وحمل بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اس موقعہ پر پولیس بھی وہاں پر پہنچ گئی اور طلباء کو دھرنا ختم کرنے اور سڑک کو کھلا چھوڑنے کی ہدایت دی تاہم طلاب احتجاج پر بضد رہیں اور نعرہ بازی بھی کرتے رہیں۔پولیس نے مظاہرین کر منتشر کرنے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے وہاں افراتفری مچ گئی اور احتجاجی مظاہرین کو کالج میں واپس دھکیلا گیا۔اسکے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے رنگدار پانی کا سہارا لیا گیا جس کے بعد صورتحال قابو سے باہر ہوگئی۔پولیس اور طلباء مظاہرین کے درمیان ایس پی سکول کے باہری گیٹ پر مورچہ لگ گیا جس کے بعد اب تک کا شدید احتجاج اس علاقے میں دیکھا گیا۔طلباء نے پہلے ایس پی کالج میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد وہاں سے ڈنڈے لیکر وہ سڑک پر آگئے اور انہوں نے ریگل چوک میں مورچہ زن ہوکر پولیس کی نصف درجن گاریوں کی توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں پر بڑے بڑے پتھر اور ڈنڈے چلائے۔شدید قسم کے پتھرائو کو قابو میں کرنے کیلئے شلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے بعد ریذیڈنسی روڑ، پولو ویو، ریگل چوک، مولانا آزاد روڈ،لالچوک،بڈشام چوک اور ملحقہ بازار بند ہوگئے اور ٹریفل کی آمد و رفت بند ہوگئی۔ایس پی کالج کے بغل میں قائم زنانہ کالج کی طالبات بھی کلاسوں سے باہر آئیں اور انہوں نے بھی جلوس برآمد کرتے ہوئے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔طالبات نے پیش قدمی کرتے ہوئے مولانا آزاد روڑ پر دھرنا بھی دیا تاہم بعد میں جب پولیس وہاں پر پہنچا تو وہ منتشر ہوئیں۔اس دوران پولیس کالج میں داخل ہوئی اور اندھا دھند طریقے سے ٹیر گیس شلنگ اور پائو شلوں کا استعمال کیا جبکہ اس دوران6طلاب کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ طلبہ کی گرفتاری کے بعد احتجاجی مظاہرین پھر جمع ہوئے اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ  سنگبازی کرنے لگے جبکہ پولیس بھی ٹیر گیس کے گولوں کا استعمال کر رہی تھی۔اس دوران سنگبازی میں ایس ڈی پی ائو کوٹھی باغ عمران فاروق اور ایس ایچ ائو کوٹھی باغ راشد احمد سمیت کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ کئی ایک طلاب بھی مجروع ہوئے۔ اس موقعہ پر3 فوٹو جرنلسٹ جن میں گریٹر کشمیر و کشمیر عظمیٰ کے حبیب نقاش کے علاوہ باسط زرگر اور دانش اسماعیل بھی شامل ہیں۔ادھر اضافی فورسز اور پولیس کی کمک بھی  پہنچ گئی اور طرفین میں یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہا۔3بجے کے قریب اس وقت حالات مخدوش ہوئے اور احتجاجی مظاہروں میں شدت کے بعد اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی جب طلاب یکمشت کالج سے باہر آئے اور ریگل چوک تک مارچ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرے اور سنگبازی کی۔ احتجاجی مظاہروں اور سنگبازی کا دائرہ گھنٹہ گھر تک پھیل گیا ۔ سنگبازی کے دوران ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل بھی زخمی ہوئے اور ان کے دائیں بازوں کی کہنی میں چوٹ آئی اور انہیں صدر اسپتال سرینگر پہنچایا گیا۔جھڑ پوں کا یہ سلسلہ لگ بھگ شام پانچ بجے تک جاری تھا بعد میں جھڑ پوں کا یہ سلسلہ مائسمہ اور لالچوک کے گردوارہ کے نزدیک تک پھیل گیا۔گردوارہ کے نزدیک کئی گنھٹوں تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان جم کر لڑائی ہوئی۔گھنٹہ گھر کے نزدیک مشتعل فورسز اہلکاروں نے میلنسن اسکول سے باہر آئی طالبات پر سنگبازی کی اور جب ایک فوٹو جرنلسٹ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ اس  سے بھی الجھ گئے اور سخت کلامی کی۔احتجاج مگرباغ ،جہا نگیرچوک اور اسکے گرد ونواح میں بھی ہوا ،یہاں بھی فورسز کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا گیا اور کشیدگی کے باعث یہاں بھی دکانیں بند ہوگئیں ۔ ڈگری کالج بارہمولہ کے ہوسٹل سے بھی سنگبازی کے الزام میں  6طلباء کو حراست میں لیا گیا ہے ،وہ پولیس تھانہ بارہمولہ میں مقید ہیں ۔اس دوران واکورہ گاندر بل میں بھی طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرے کئے ۔طلباء نے سڑک یہاں دھر نا دیا ،تاہم یہاںکسی طرح کے تشدد ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔
پولیس کا بیان
  پولیس نے مولانا آزاد روڑ پر پیر کو  ہوئی سنگبازی کیلئے’’شر پسندوں‘‘ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی طلاب کو مشتعل کیا جس کی وجہ سے لالچوک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ ایس پی اسکول اور وومنز کالج میں طلاب نے معمول کے مطابق کلاسوں میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور ایک گھنٹے کے بعد کچھ شر پسند افراد اسکول میں داخل ہوئے اور وہاں پر افراتفری کا ماحول پیدا کیا۔بیان کے مطابق’’شرپسندوں ‘‘ نے کچھ طلاب کے ساتھ مولانا آزاد روڑ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل بند ہوئی اور سینکڑوں گاڑیاں اس سڑک پر جمع ہوئی۔ ترجمان کے مطابق جب پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی تو انہوں نے پولیس پر سنگبازی کی جس کی وجہ سے کئی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ اس کی وجہ سے علاقے میں تنائو پھیل گیا اور دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کی۔ جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ کچھ لوگوں نے تریفک پولیس ہیڈ کواٹر پر بھی پیھرائو کیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا تاہم اس دوران پولیس نے صبر و تحمل سے کام لیا۔ ترجمان کے مطابق 3افسران سمیت12اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سنگبازی میں ملوث کئی طلاب کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہجوم کو منتشر کیا گیا جس کے بعد حالات قابو میں آگئے۔پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس بات کی نصیحت کریں کہ وہ سنگبازی اور ایسی کاروائیوں سے دور رہیں،جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو۔ اس دوران پولیس نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے مطاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?