سرینگر//وادی کشمیر میں سنیچر کے روزکورونا وائرس کے مزید13ٹیسٹ مثبت ثابت ہوگئے،اس طرح جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس کا شکار لوگوں کی تعداد 341تک پہنچ گئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ جموں صوبے میں آج کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم وادی کشمیر میں کورونا مریضوں میں13کا اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں اب کورونا مریضوں کی تعداد287 ہوگئی جبکہ جموں میں یہ تعداد54ہے۔