سرینگر//وادی کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پیر کے روز مزید14ٹیسٹ رپورٹ مثبت ثابت ہوئے ہیں۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج جو نئے14ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے اُن سب کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے اندر اب کورونا مریضوں کی تعداد368پہنچ گئی ہے جن میں313وادی کشمیر جبکہ55جموں میں سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا مخالف لاک ڈاﺅن جاری ہے جو ماہرین کے مطابق کورونا کو پھیلنے سے روکنے کا واحد طریقہ ہے۔