سرینگر//حریت(ع) ترجمان نے ماہ صیام کے آغاز سے ہی ریاستی حکمرانوں کی جانب سے جنوبی کشمیر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں اور شہر سرینگر میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سے عوام کو گونا گوں مسائل اور مشکلات میں دھکیلنے ، حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی اور عوامی نقل و حمل پر پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی پر زور مذمت کی۔ ترجمان نے کہا کہ ان کاروائیوں کا مقصد قیادت اور عوام کے حوصلوں کو پست کرنا ہے جس میں وہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔