سرینگر // وادی کشمیر میں کرسمس کا تہوار نہایت ہی مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔تہوار کے سلسلے میں عیسائی برادری نے اتوار کی شام سے ہی تیاریاں شروع کیں۔معلوم رہے کہ سال کے آخر پر ہر سال25دسمبر کو دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار بڑے ہی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ بیرون ممالک میں اگرچہ اس سلسلے میں بڑی بڑی تقریباًً منائی جاتی ہیں، وہیں وادی میں بھی اقلیتی طبقہ اس سلسلے انتہائی سادگی اور عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں ۔ اتوار کے روز سرینگر اور بارہمولہ کے گرجاگھروں کے باہر عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا تانتا بندھا رہا اور شام سے ہی تیاریاں بھی شروع کی گئیںجبکہ گھرجا گھروں کی عمارات کو اتوار کی شام سے ہی چراغاں کیا گیا تھا ۔مولانا آزاد روڈ سرینگر پر واقع ہولی فیملی کیتھولک چرچ کو شام کو ہی سجایا گیا تھا اور کرسمس کیلئے تیاریاں جاری تھیں۔ فیملی کیتھولک چرچ فادر رائے نے کشمیرعظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو چرچ میں شب خوانی کی جائے گئی اورصبح 11بجے کے بعد خصوصی دوائیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا ادھر سونہ وار میں کیتھلک چرچ میں بھی کرسمس کا تہوار کیلئے بڑے جوش وخروش سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں اور وہاں اتوار کی شام سے چرچ کو چراغاں کیا گیا ہے ۔ کیتھولک چرچ بارہمولہ میں بھی اس مذہب سے وابستہ لوگوں نے کرسمس کے موقعہ پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیلئے تیاریاں شروع کی ہیں۔فیملی کیتھولک چرچ فادر رائے نے کشمیرعظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات چرچ میں شب خوانی کی جائے گی اورصبح 11بجے کے بعد خصوصی دعائوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال وادی میں نامساعد حالات کی وجہ سے تقریبات انتہائی سادگی سے منائیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 35کے قریب کنبے اس تقریب میں شرکت کرنے آتے ہیں اور خصوصی دعائوں میں شرکت کرتے ہیں ۔ کیتھولک چرچ بارہمولہ میں بھی اس مذہب سے وابستہ لوگوں نے کرسمس کے موقعہ پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیلئے تیاریاں شروع کی ہیں ۔وادی میں قائم گرجا گھروں کی تعداد 5 ہے جن میں سے تین گرجا گھروں میں معمول کی عبادتیں انجام دی جارہی ہیں۔ سری نگر میں ہولی کیتھولک چرچ کے علاوہ ہائی سیکورٹی زون سونہ وار میں پروٹسٹنٹ چرچ قائم ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی گرجا گھر قائم ہیں۔