سرینگر /سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے رات کے دوران پروازیں شروع کرنے کے سرکاری اعلان کے بعد ریاست کی ایک نجی ہوائی کمپنی کشمیر ائیر سروسز پرائیوٹ لمٹیڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب ریاست بھر میں ہوائی سروس چلانے جا رہی ہے جس کیلئے تمام لوازمات مکمل کئے جا چکے ہیں ۔سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں کمپنی کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ سال 2018میں کمپنی کسی بھی وقت پورے جموں وکشمیر خطے میں ہیلی کاپٹر سروس چلائے گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت کمپنی پہلے مرحلہ میں 6ہوائی جہازوں کو سرینگر گلمرگ ، سرینگر پہلگام ، سرینگر سونہ مرگ ،سرینگر ٹنگڈار ،سرینگر کرگل ، سرینگر دراس ،سرینگر امرناتھ جی اور سرینگر اوڑی چلائے گئی جبکہ چند ہیلی کاپٹروں کو ان علاقوں میں طبی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ائیر ایمبو لنس کے طور پر بھی چلایا جائیگا ۔کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ یہ سروس سرحدی علاقوں کی آبادی اور سیاحوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی ۔کمپنی کے سی ای او پرنس کول نے بتایا کہ کشمیر ائیر سروس نے پہلے ہی اس ہوائی سروس کے آغاز کیلئے زمینی کام مکمل کر لیا ہے اور سروس کے آپریشن کو منظم کرنے کیلئے ائرلائن یوی ایشن کے وسیع تجرباقتا پیشہ وار ماہرین منتخب کئے گے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضروری حکومتی ڈی جی سی آے کی منظوری کو حاصل کرنے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سروس نہ صرف مقامی آبادی کی خواہش کی فہرست پربلکہ سیاحوں کی فہرست پر بھی ہے جو جموں وکشمیر کو ایک موثر وقت میں دریافت کرنا چاہئے ہیں۔