وادی میں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ|| سرینگر میںدرجہ حرارت 30.4 کشمیر میں آئندہ چند روز گرم ہونگے، جموں میں 39ڈگری رہا

Generic hot weather photo.

 عظمیٰ نیوز سروس

 

سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کو دن کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہر موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں موسم کا گرم ترین ریکارڈ کیا گیا جس دوران دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اْنہوں نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹائون قاضی گنڈ میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.2 ، پہلگام میں 25.7 ، کپواڑہ میں 27.9، کوکرناگ میں 27.4، گلمرگ میں 20.5، اننت ناگ میں 28.7، گاندربل میں 31.4 ڈگری درج کیا گیا۔اْنہوں نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں دن کا درجہ حرارت 30.0 ، بارہمولہ میں 29.7 ، سونمرگ میں 24.0، بڈگام میں 30.0، پلوامہ میں 29.1 اور شوپیاں میں 30.2 ڈگری سلسیس رہا۔ماہر موسمیات نے بتایا کہ جموں میں بدھ کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.6 ڈگری سلسیس، بانہال میں 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 27.9 ، بھدرواہ میں 31.6، کٹرہ میں 34.6، اودھم پور میں 36.0 ، کٹھوعہ میں 40.9 ، رام بن میں 37.2 ، پونچھ میں 31.0 اور سا نبہ میں 39.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ماہر موسمیات نے مزید بتایا کہ لداخ کے لیہہ میں بدھ کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.4 ڈگری سلسیس، کرگل میں 24.6 اور دراس میں 19.0 ڈگری سلسیس رہا۔

 

محکمہ موسمیات نے 11 اور 12 مئی کو کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 8 سے 10 مئی تک جموں و کشمیر میں خشک موسم کے درمیان چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔اْنہوں نے کہا کہ 11 سے 12 مئی تک، جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش اور بالائی مقامات پر ہلکی برف متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند مقامات پر خاص طور پر 12 مئی کے دوران ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ 13 مئی کو جموں و کشمیر میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ جزوی سے عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے مزید کہا کہ 14 سے 17 مئی تک عام طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔