سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید25ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس کا شکار لوگوں کی تعداد270پہنچ گئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے سبھی 25کیس وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد222تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبہ جموں میں یہ تعداد48ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی سخت لاک ڈاﺅن جاری ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ سماجی فاصلے قائم رکھنا اس مہلک وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔