سرینگر//وادی میں قومی میڈیا کی منفی تشہیر سے سیاحتی سرگرمیوں میں آئے ٹھہراﺅ کو دور کرنے کیلئے ستمبر کے آخری ہفتہ میں3روزہ”انڈیا ٹرایول ایکسپو“ یا سفری نمائش شروع کرنے کا علان کرتے ہوئے سیاحتی تاجروں نے کہا کہ اس نمائش کے دوران کشمیری روایات،ثقافت اور پکوانوں کے علاوہ دیگر چیزوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔ سیاحتی کمپنی”فلش بیک شو کیس “ نامی کمپنی نے کہا کہ وادی میں29ستمبر سے یکم اکتوبر تک”انڈیا ٹرایول ایکسپو“ کو شروع کیا جائے گا۔سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کمپنی کے سینئرعہدیدار روی ارورا نے کہا کہ کشمیر سے متعلق منفی تشہر کو ختم کرنے کیلئے بیرون ریاستی ٹروال ایجنٹواور سیاحتی تاجروں کو کشمیر میں3روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں میں آئے ٹھراﺅ کو بحال کیاجائے ۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ الیکٹرانک میڈیا نے کشمیر سے متعلق منفی تشہیر کی ہے،جس کی وجہ سے سیاحوں کی کشمیر آمد متاثر ہوئی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹوارزم کشمیر محمود شاہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہی محکمہ نے اس طرح کے پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا تھا،تاہم گزشتہ برس نا مسائد حالات کی وجہ سے وہ جاری نہیں رہیں۔محمود شاہ نے اس طر ح کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت انہیں ہر طرح کا تعاون پیش کریں گا۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں کشمیر کی ثقافت اور رویات کو پیش کیا جائے گا،جبکہ دست کاری،ہارٹی کلچر اور دیگر کشمیری چیزوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔اس نمائش میں100سے زائد سیاحت سے جرے ہوئے لوگ اور میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ نمائش اور سمیناروں کے علاوہ کشمیر کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے دوران غیر معروف سیاحتی مقامات کو بھی اجاگر کیا جائے گا اور ان کی طرف توجہ متوجہ کی جائے گی۔