عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // وادی میں اتوار کی شام دیر گئے زلزلے کا ہلکا جھٹکا محسوس کیا گیا۔محکمہ آفات سماوی کے مطابق شام دیر گئے 8بجکر 47منٹ پر زلزلہ کا ہلکا جھٹکا محسوس کیا گیا جسکا مرکز شمالی کشمیر کا کپوارہ علاقہ تھا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8تھی اور اسکی گہری دس کلو میٹر تھی۔زلزلہ کا جھٹکا آتے ہیء لوگ گھروں سے باہر آئے۔ تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔