عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // افغانستان کے ہندوکش علاقے میں ہفتہ کی دیر رات 5.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دہلی اور جموں و کشمیر میں محسوس کیے گئے۔محکمہ آفات سماوی کے مطابق زلزلہ کا مرکز عرض البلد 36.38، اور طول البلد 70.77 پر پایا گیا۔ زلزلہ 181 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔جموں و کشمیر کے گلمرگ علاقے میں اسے زیادہ محسوس کیا گیا۔زلزلہ رات 9بجکر 31سکنڈ پر آیا اور اسکا دورانیہ کچھ سیکنڈ تک رہا۔