عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے متعدد حصوں میں 2 جولائی تک وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اپنی تازہ ایڈوائزری میں، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 25-27جون تک جموں ڈویژن کے الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کے امکان کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 25-27 جون کے دوران خاص طور پر جموں ڈویژن میں چند مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھرگرنے کے ساتھ چند مقامات پر سیلاب آسکتا ہے۔ دریائوں اور مقامی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے ساتھ جموں ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 28-30 جون تک جموں و کشمیر کے بکھرے ہوئے مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1 سے 2 جولائی تک جموں و کشمیر کے بکھرے ہوئے مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ عہدیداروں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ 2 جولائی تک آبپاشی، سپرے اور کھاد کی درخواست کو روک دیں۔ادھروادی کشمیر میں گرمی کی لہر جاری ہے اور منگل کو اب تک کا سب سی زیادہ درجہ حرارت 35.5ریکارڈ کیا گیا۔2520سال قبل جون 2005کو سرینگر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.5درج کیا گیا تھا۔جون کے مہینے میں سب سے زیادہ ریکارڈ درجہ حرارت 37.8ریکارڈ کیا گیا ہے جو 29جون 1978میں ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوکرناگ میں33.2،قاضی گنڈ میں 33.6،پہلگام میں 30.6،کپوارہ میں 34.7اور گلمرگ میں 26.0دغری درج کیا گیا۔جموں میں وادی سے زیادی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔جموں میں34.1،بانہال میں 30.6،بٹوٹ میں 28.2،بھدرواہ میں 33.2اور کٹرا میں 30.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔