ڈل جھیل میں 2کشتیاں اُلٹ گئیں، 5کوبچا لیا گیا، ایک لاپتہ، پہلگام میں لڑکا ڈوب گیا
اظہر حسین +عظمیٰ نیوز سروس
کولگام +سرینگر //وادی میں جمعہ کی سہ پہر متعدد علاقوں میں تیز آندھی آئی اور گرج چمک کیساتھ بارشیں ہوئیں اور اس دوران کو؛گام نمیں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ ڈل جھیل میں کشتی ڈوبنے سے ایک شخص کو بچالیا گیا جبکہ ایک لقمہ اجل بن گیا۔ دل جھیل میں دوسرے واقعہ میں 4افراد کشتی ڈوب جانے کے بعد بچا لئے گئے۔ ادھر پہلگام میں ایک لڑکا نالہ لدر میں ڈوب گیا۔اس دوران 60کلو میٹر کی رفتار سے آندھی چلی جس سے کئی مقامات پر درخت گرے۔
موسم
وادی کشمیر میں اگلے تین دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میں 2 سے 5 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 6 سے 8 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 9 سے 11 مئی تک ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں اور کہیں کہیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 6 مئی کے بعد اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 2سے 5 مئی تک، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 سے 8 مئی کے درمیان موسم عموماً خشک رہے گا۔
کولگام
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گناسر گام گائوں میں جمعہ کی دوپہر ایک شخص بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طارق احمد پڈرولد محمد شعبان ساکن گناسرگام کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ علاقے میں اچانک آنے والے تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران پیش آیا جب آسمانی بجلی طارق احمد پر گری جس کے نتیجے میں وہ شدید طور زخمی ہو گیا۔ مذکورہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ضلع ہسپتال کولگام پہنچایاگیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ مذکورہ شخص گھر کا اکلوتا سہارا تھا۔ اس کے گھر میں 3 کمسن بچے اور جواں سال بیوی ہے جو کہ کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔ انتظامیہ اور ممبر اسمبلی کولگام سے ان کے بارآبادکاری کی اپیل کی گئی ہے۔
کشتی الٹ گئی
جمعہ کو تیز ہوائوں کے دوران بتھ پارک کے قریب ڈل جھیل میں کشتی الٹنے سے کم از کم دو افراد ڈوب گئے۔ ان میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرے لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔تیز ہوائوں کے درمیان کشتی میں سوار دو افراد نے ڈل جھیل میں چھلانگ لگا دی، ان میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرا لاپتہ ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد سرینگر کے بتھ پارک کے قریب کشتی میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔اہلکار نے مزید کہا کہ تیز ہوائوں سے کشتی ٹکرانے کے بعد دونوں نے ڈل جھیل میں چھلانگ لگا دی۔دریں اثنا، ایس ڈی آر ایف سرینگر کے اہلکاروں نے بتایا کہ کشتی پر دو افراد سوار تھے، اور ایک ابھی تک لاپتہ ہے۔بازیاب کرائے گئے شخص کی شناخت عبدالمجید کھوسہ ولد محمد سلطان کھوسہ ساکن رعناواری سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔ جھیل ڈل میں شدید آندھی کے سبب ایک کشتی الٹ گئی، جس میں سوار چار افراد معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ادھر پہلگام میں ایک کمسن لڑکا، پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ لدر میں ڈوب گیا۔ ایس ڈی آر ایف، مقامی رضاکاروں اور پولیس نے فوری ریسکیو کارروائی شروع کی، تاہم لڑکے کو بچایا نہ جا سکا۔ اس واقعے سے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ایس ڈی آر ایف کے ایک عہدیدار کے مطابق کمسن لڑکے کو تلاش کرنے کی خاطر نالہ لدر میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔