سرینگر// کشمیر وادی میں جہاں گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی واقعی ہوئی ہے ،وہیں جو عداد وشمار محکمہ موٹر وہیکل نے فراہم کئے ہیں اُن کے مطابق اس سال شہر اور دیگر قصبہ جات میں سب سے زیادہ رجسٹریشن ٹو ویلروں کی ہوئی ہے ۔محکمہ نے اعداد شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015میں وادی میں 51332جبکہ اس سال نومبر تک 29531گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ۔محکمہ موٹر وہیکل ترجمان کے مطابق سال 2015میں 10023جبکہ سال2016کے نومبر کے مہینے تک 7956ٹو ویلر کی رجسٹریشن ہوئی ۔اس سال نومبر تک کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے محکمہ نے بتایا کہ رجسٹرکی گئی 29531گاڑیوں میں سے 13949گاڑیوں کا تعلق سرینگر سے ہے ۔ جبکہ بانڈی پورہ میں 2290، بارہمولہ میں 2566کپوارہ میں 767، اننت ناگ میں 2774پلوامہ میں 1758، گاندربل میں 741، بانڈی پورہ میں 613، شوپیاں میں 984، کولگام میں 1307، لیہہ میں 1416اور کرگل میں 366گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ۔محکمہ کے مطابق سب سے کم گاڑیوں کی رجسٹریشن کرگل ضلع میں ہوئی جہاں 366گاڑیاں رجسٹر کی گئیں جبکہ سب سے زیاہ گاڑیاں سرینگر ضلع میں خریدی گئیںجن کی تعداد 13949 ہے ۔محکمہ کے مطابق اس سال سب سے زیاہ Two wheelerیعنی موٹر سائیکل، سکوٹی اور سکوٹر خریدے گئے ہیں ،جو اعدادو شمار اس وقت کشمیر عظمیٰ کے پاس موجود ہیں اُن کے مطابق 2016میں نومبر کے مہینے تک 16168 ٹوو ہیلر وں کی رجسٹریشن کی گئی ۔سب سے زیاہ ٹو وہیلر سرینگر میں 7956کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ سب سے کم کرگل میں خریدے گئے ۔محکمہ نے کہا ہے کہ اس سال 44بسوں کی رجسٹریشن کی گئی، اسی طرح150منی بسیں ، 9766کاریں، 332ٹیکسیاں، ،428جپسیاں ،140آٹو ، 538لوڈ کیئرئیر ، 301ٹریکٹر ، 21ٹرالر، 666ٹرک اور ٹپر ،33ایمبولنس گاڑیاں ، 59 ایم جی وی، 851ایل جی وی،9 ڈیلوری وین، 7 ٹینکر ، اور دیگر 18مختلف اقسام کی گاڑیاں رجسٹر ہوئی ہیں ۔ اس سال سرینگر میں 7956ٹو وہیلر ، بڈگام میں 1511،بارہمولہ میں 1344، کپوارہ 253، اننت ناگ 1597، پلوامہ میں 986،گاندربل462،بانڈی پورہ میں 326،شوپیاں میں 539، کولگام میں 897، لہہہ میں 272، اور گرگل میں 25ٹو وہیلر گاڑیاں رجسٹرہوئے۔ محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ماہانہ وادی سے ایک سو گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے ۔ افسر نے بتایا کہ اس سال نامساعدحالات کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریش میں کمی واقعہ ہوئی تاہم شہر اور دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی جگہ نوجوانوں اور لوگوں نے ٹو وہیلر ہی خریدنے کو ترجہی دی ہے ۔محکمہ کے مطابق وادی میں اس وقت تک 274863گاڑیاں موجود ہیں ۔ محکمہ نے بتایا کہ شہر سرینگر میں محکمہ کے اندراج شدہ 167963گاڑیاں موجود ہیں جبکہ بڈگام میں 21531، بارہمولہ میں 25512، کپوارہ میں 5322، اننت ناگ میں 26972، پلوامہ میںپلوامہ شوپیاں میں 19971، لہہہ میں 5687اور گرگل میں 1905گاڑیاں رجسٹرشدہ ہیں ۔