جموں//پنن کشمیرکاایک اجلاس تنظیم کے صدر اشونی چرنگوکی صدارت میں منعقدہوا۔اس موقعہ پر پروفیسرایم ایل رینہ ، چیئرمین سیاسی امورکمیٹی، وریندر رینہ قومی ترجمان ،جے ایل کول نائب صدر،اوپندرکول جنرل سیکریٹری، کمل باغاتی جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن )، رویندرکول آرگنائزنگ سیکریٹری، وجے قاضی ، سریندرکول، سیکریٹریز، موہن رینہ ، چیئرپرسن ڈی اوپی کے وِملا چرنگو، سیکریٹری ڈی اوپی کے اورسمیربٹ ، ونیت سکل اوراکشے پنڈتا بھی موجودتھے۔اشونی کمارچرنگونے کشمیرکی صورت حال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہاں شام اورعراق جیسے حالات پیداہورہے ہیں۔انہوں نے وادی میں رہائش پذیر اقلیتی طبقوں کے لوگوں کوبھرپور تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ وادی میں حالات کومعمول پرلانے کے لئے اپنے فرائض انجام دینے والے سیکورٹی عملہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔چرنگو نے عمرفیاض آرمی آفیسرکوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔پروفیسرایم ایل رینہ چیئرپرسن سیاسی امورکمیٹی نے ا س موقعہ پرپنن کشمیرکے قیام سے اب تک اس کی جدوجہد جن میں کشمیری پنڈتوں کے لئے الگ ہوم لینڈکاقیام بھی شامل ہے پرتبادلہ خیال کیا۔