کپوارہ// کپوارہ کے لولاب علاقہ میں پاگل کتو ں کی ہڑ بونگ سے مقامی آ بادی سخت پریشان ہے اور اب تک ان پاگل کتو ں نے 3بچوں سمیت ایک درجن کے قریب مو یشیو ں کو کاٹ کھایا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سوگام اور کپوارہ کے اسپتالو ں میں انٹی ریبیز انجکشن موجود نہیں ہیں جس کے نتیجے میں لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں ۔ لولاب کے دور راز علاقوں جن میں چکلہ بٹ ناڑ ،شرانٹھ ،گرٹنا ڑ ،ذب سمیت نصف درجن دیہات میں پاگل کتو ں نے مقامی آ بادی کا جینا حرام کر دیا ہے اور اب تک کئی کمسن بچو ں کے علاوہ درجن بھر مویشیو ں کو کاٹ کھایا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے چکلہ گائو ں میں دو روز قبل ایک پاگل کتا نمو دار ہو اجس نے ایک کمسن بچے مدثر احمد کھٹانہ پر حملہ کر کے اس کے چہرے کا گوشت نو چ لیا اور پھر اس پاگل کتے نے کئی دیہات میں دہشت مچادی جس کی وجہ سے لوگو ں کا پنے گھرو ں سے نکلنا محال ہو گیا ۔مقامی لوگو ں نے مزید کہاکہ ہفتہ کو بٹہ ناڑ گائو ں میں اس پاگل کتے نے 8سالہ قیصر احمد کھٹانہ اور دوسرے دیہات چکلہ کے طارق احمد پر حملہ کر کے کا ٹ کھایا ۔پاگل کتو ں کی ہڑ بونگ سے پورے علاقہ میں خوف ودہشت کی لہر دو ڈ گئی ہے اور والدین اپنے بچو ں تدریسی مراکز پر جانے سے منع کرتے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اب تک اس پاگل کتے نے ایک درجن سے زائد مویشیو ں کو کا ٹ کھایا لیکن یہا ں کے وٹینری سنٹرو ں پر مو یشیو ں کے لئے زبیز مخالف ٹیکے موجود نہیں ہیں ۔اس حوالے سے بلاک میڈیکل آ فیسر سوگام ڈاکٹر فردوس احمد بٹ نے بتا یا کہ سوگام اسپتال میں جو انجکشن موجود تھے وہ متاثرہ بچو ں کو لگائے گئے آج مزید انجکشن لائے جارہے ہیں اور ہر متاثرہ بچہ کو دوبارہ ربیز انجکشن دیا جائے گا ۔