سرینگر//پیرپنچال کے آرپارپُرخطرموسمی صورتحال پیداہونے کے بعدریاستی پولیس اورمحکمہ صحت نے صوبائی اورضلعی سطح پرہنگامی کنٹرول روم قائم کرکے لوگوں کوچوبیسوں گھنٹے کسی بھی وقت مددکیلئے رابطہ کرنے کامشورہ دیا۔دریائوں ، ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح بڑھ جانے کی صورتحال پیدا ہوجانے کے بعد ریاستی پولیس نے زیر آب آنے والے یا آئے علاقوں کے لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے وادی میں ہنگامی طور پر ہیلپ لائن یا کنٹرول روم قائم کئے ۔ ریاستی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ وادی بھر میں غیر یقینی صورتحال کے بعد پولیس محکمہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے نتیجے میں پولیس کی جانب سے بچائو اور امدادی کارروائیوں کو جلد سے جلد عمل میں لایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے تمام 10 اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں میں ہنگامی طور پر کنٹرول روم قائم کئے گئے اور دن رات لوگ امداد اور مدد کیلئے ان کنٹرول روموں سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ پولیس ترجمان نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ضلع اسلام آباد میں فون نمبر 019322270 اور 9419051940 ، ضلع بارہمولہ میں فون نمبر 01952237830 اور 9596767717 ، ضلع بڈگام میں فون نمبر 0191255207 اور 01951255042 ، ضلع گاندربل میں فون نمبر 01942416478 ، 01942416564 ، سوپور تحصیل میں فون نمبر 0194222312 اور 9596773025 ، ہندوارہ تحصیل میں فون نمبر 9906767076 اور 01955262295 ، کپوارہ میں فون نمبر 01955252451 ، 7051404938 ، بانڈی پورہ ضلع میں فون نمبر 9596767430 اور 01957225278 ، ضلع کولگام میں فون نمبر 01931260160 ، 9419041660 اور 7051510600 ، ضلع شوپیاں میں فون نمبر 01933261891 اور 9596768831 ، ضلع پلوامہ میں فون نمبر 01933241280 اور 9797220265 ، اونتی پورہ میں فون نمبر 01933247369 کے علاوہ پولیس کنٹرول کشمیر کے نمبر 100 پر مدد کیلئے رات دن کسی بھی وقت رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ اُدھر پولیس ترجمان نے بتایا کہ تارزو سوپور ، پنزی پورہ ، ہائی گام ، ڈنگی وچہ ، بہرام پورہ اور دیگر کئی علاقوں میں پولیس کی بچائو ٹیموں نے زیر آب آئے علاقوں میں لوگوں کو فوری مدد فراہم کی ۔ اس دوران محکمہ صحت کشمیر کی جانب سے بھی صوبائی اور ضلعی سطح پر ہنگامی کنٹرول روم قائم کئے گئے ۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ موسمی صورتحال خراب ہونے کے پیش نظر چونکہ مختلف نوعیت کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہے ، اس لئے محکمہ صحت کو پوری وادی میں متحرک کرکے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ فوری طبی امداد کیلئے سرینگر میں قائم کنٹرول روم سے موبائل نمبر 9419043028 کے علاوہ 9419061028 سے رابطہ کرنے کے علاوہ وادی کے تمام اضلاع میں تعینات چیف میڈیکل افسروں سے فون یا موبائل پر رابطہ کرکے طبی امداد حاصل کر سکتے ہیں ۔