سرینگر//عالمی یوم شجر کاری کے موقعے پر ،جے کے بنک نے ریاست بھر میں انواع و اقسام کے سینکڑوں پیڑ پودے لگائے ۔اس حوالے سے مرکزی تقریب بادام وادی سرینگر میں منعقد ہوئی ،جسے بنک کی جانب سے ثقافتی تحفظ پروگرام کے تحت ترقی دی گئی تھی ۔بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد کی قیادت میں ،جنہوں نے کینیڈین میپل کے پودے اپنے ہاتھوں سے لگائے اورنے ایگزیکٹیو پرذیڈنٹ ،وہگیس چندر ،ایس ایس سہگل اور عبدالروف،سینئر پریذیڈنٹ عبدالرشید، سینئر پریذیڈنٹ و سی ایف او ایس کے بھٹ ،پریذیڈنٹ ،وائس پریذیڈنٹ نے بادام وار پارک میں مختلف پودے لگائے ۔اس تقریب پر بولتے ہوئے چیئرمین پرویز احمد نے کہاکہ ”آج ان پودوں کی شجر کاری نوروز اور یوم عالمی شجر کاری منانے کا ایک علامتی عمل ہے مگر اس عمل کا اصل مقصد لوگوں کو یہ یاد دلانا کہ جے کے بنک ترقی کے کاز کیلئے وعدہ بند ہے جس میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات اہم ذمہ داری میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسی لئے ریاستی ماحولیات کی شکلوں کو بچانا ہمارے تحفظ ثقافت پروگرام کا لازمی حصہ ہیں جس کے تحت ہم نے نہ صرف ریاست کی کئی تاریخی و اہم پارکوں کو ترقی دی بلکہ ان کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری بھی سنبھالیجن میں بادام واری بھی شامل ہے ۔اسکے علاوہ ان پارکوں کی ماحولیات کو بچانے اور اسکی دیکھ ریکھ سے یہ مقامات سماجی وعوامی مقامات کے بطور لوگوں کی دلچسپی کے مراکز بن گئے ۔حضرت شیخ نور الدین ولی ؒ کے اس مقولے کہ” ان پوشہ تیلہ ییلہ ون پوش“کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بنک کی انتہائی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کا بنیادی کارپوریٹ سماجی ذمہ دار ہونے کے ناطے یہاں کے قدرتی دولت و وسائل کو تحفظ فراہم کرے جو کہ ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کیلئے دلکشی کا اہم ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ” آج یہاں نئے پودے لگانا اور لوگوں میں جانیکاری دینا اصل میں ہمارے ماحولیاتی تحفظ پالیسی کو نئی سطح تک لے جانے کی ایک کوشش ہے “دریں اثناءزونل ہیڈ سنٹرل 1منظور حسین نے کلسٹر ہیڈ و دیگر بنک افسران کے ہمراہ اقبال پارک اور اسلامیہ کالج سائنس اینڈ کامرس سرینگر میں سینکڑوں پودوں کی شجر کاری کی۔زونل ہیڈ کشمیر سائﺅتھ (اننت ناگ) منظور احمد عطار نے بھی گلستان وزیر باغ پارک اور دارا شکوہ پارک میں کلسٹر ہیڈز و دیگر افسران کے ہمراہ شجر کاری مہم میں حصہ لے کر سینکڑوں پودے لگائے ۔ادھر زونل ہیڈ کشمیر پلوامہ تصدق ڈار نے کلسٹر ہیڈ و دیگر بنک افسران کے ہمراہ شہید پارک پلوامہ اور ڈگری کالج پلوامہ میں پرنسپل کالج کی موجودگی میں شجرکاری مہم میں ھصہ لیا۔