سرینگر//بدھ کو پیر پنچال کے آرپاربالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے سبب معمولات زندگی درہم برہم ہو کے رہ گئی ہے اس دوران دریائے جہلم سمیت دیگر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے48گھنٹوں تک وادی میں موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ادھرموسم کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرصوبائی انتظامیہ نے جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے صوبائی ڈائریکٹرسونم لوٹس نے بتایا ”ریاست میں مغربی ہوائیں داخل ہوئی ہیں جس کے زیر سایہ موسم کی یہ بگڑتی صورتحال اگلے3روزتک متوقع ہے۔تاہم 7تاریخ سے موسم ٹھیک رہنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ فلیڈ کنٹرول کے مطابق صبح 9بجے تک دریائے جہلم میں پانی کی سطح سنگم کے مقام پر 6.15فٹ اشم میں 5.83،ویشو نالہ کھڈونی میں 3.17نالہ رمبی آرہ وچی میں 0.13جبکہ لیڈر نالہ میں پانی کی سطح 0.76میٹر ریکارڈ کی گئی ہےسرینگر اور قصبہ جات میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے ،سڑکیں اور بازارزیر آب آگئے جبکہ جگہ جگہ بارشوں کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو عبور ومرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ادھرشمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ کے تحصیل گریز میں بھی بدھ کو 5اینچ تازہ برف پڑی ہے جو آخری اطلاعات تک جاری تھی ۔بانڈی پوری سے نمائندے عازم جان کے مطابق تحصیل گریز میں بدھ علی الصبح شدید برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔انہوںنے کہا کہ علاقے میں شام تک 5اینچ تازہ برف جمع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ رازدان پاس پر بھی تازہ برف باری کی اطلا عات موصول ہوئی ہے ۔ کنگن سے نمائندے غلام نبی رینہ نے اطلاع دی ہے کہ زوجیلا اورسونہ مرگ میں بدھ کو تازہ برف باری شروع ہوئی ہے جبکہ بعد دوپہر گھنڈ اورگگن گیر میں بھی ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری کا سلسہ شروع ہو گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔کپوارہ سے اشرف چراغ نے اطلاع دی ہے کہ سرحدی ضلع کے کی پھرکیاں ٹاپ نستہ چھن گلی اور مژھل کی زیڈ گلی پر ہلکے سے درمیانہ درجے کی برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقے جن میں گزریال ، کرالپورہ ، شمناگ ، باترگام ، ہڑی ، ویلگام ، زنریشی ، چوکی بل ، کپوارہ ٹاون ، اورہ ، گلگام ، کے علاوہ لولاب اور ہندوارہ کے میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہو رہی ہیں جس کے سبب لوگوں گھر میں ہی محسور ہو کر رہ گے ہیں ۔پہاڑیوں پر تازہ برف باری کے سبب ٹھنڈ میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ لوگوں نے اس مرتبہ پھر سے گرم ملوثوبات کے استعمال کے علاوہ کانگڑیوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔اننت ناگ سے نمائندے ملک عبدالسلام نے اطلاع دی ہے کہ وہاں پہلگام کے بالائی علاقوں سمیت پسو ٹاپ مہاگنس ، پنجکرنی ،سنتھن ٹاپ پر بدھور کی صبح سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی تازہ برف باری ہوئی ہے جس کے سبب وہاں پہاڑیوں پر تازہ پرت بچھ گئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں زوردار بارشوں کے سبب ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے اور معمولات زنگی بھی درہم برہم ہو کر رہ گئی ۔نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر کے نادی نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔پلوامہ سے نمائندے شوکت ڈار کے مطابق شوپیاں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں ۔ادھر بڈگام میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔موسمیاتی ماہرین نے پہلے ہی خبردارکیاہے کہ شدیدبارشوں ،ژالہ باری اورہلکی برفباری کارواں سلسلہ 6اپریل تک جاری رہ سکتاہے جبکہ صوبائی انتظامیہنے سرینگرجموں شاہراہ پر ممکنہ بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں مٹی اور فرفانی تودے گرآنے کی وارننگ دیتے ہوئے مسافروں کو ٹریفک پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔