سرینگر/اگر چہ کشمیر کے درجہ حرارت میں آسمان ابر آلود رہنے کے نتیجے میں تھوڑی بہت بہتری آگئی ہے تاہم اس کے باوجود وادی اور لداخ خطوں کے اندر سردی کی لہر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت آنے والے تین روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ نے 12سے14نومبر تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ہے جو گذشتہ بدھ سے بہت حد تک بہتر ہے جب درجہ حرارت منفی2.4 سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
لداخ خطے کے کرگل اور لیہہ قصبوں میں سردی کی شدید لہر ہے ۔ کرگل میں سب سے یعنی کم منفی 8.6 سیلشیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لیہہ کا نمبر دوسرا ہے جہاں کا درجہ حرارت منفی6.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر سرمائی دارلحکومت جموں میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو 11۔5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔