نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے قوم کی تعمیر میں ان کی خدمات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے لفظو ں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ہندوستانی سیاست کے اہم شخصیات میں شامل مسٹر واجپئی کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا اٹل جی آپ ہر ہندوستانی کے دل اور دماغ پر راج کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کو بنانے میں آپ کے رول کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ مودی نے کہا کہ ملک کے ہر حصے سے سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں نے قوم کی تعمیر میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اس غیر معمولی شخصیت کے مالک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان آپ کو سلام کرتا ہے اٹل جی۔خیال رہے کہ مسٹر مودی مسٹر واجپئی کے آخر ی سفر میں شامل ہوئے اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ تقریباً آٹھ کلومیٹر کی دوری پیدل طے کی ۔یواین آئی