نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقرر کے طورپر بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی کوئی برابری نہیں کرسکتا اور انہیں ہمیشہ ملک کے بہترین مقررین میں شمار کیا جائے گا۔مسٹر مودی نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاوس اینکسی میں منعقد ایک پروگرام میں مسٹر واجپئی کی یاد میں سو روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان کی سیاسی عہد بندی اور نظریہ کے تئیں لگن کا خصوصی ذکر کیا۔ مسٹر مودی نے کہا‘‘ اٹل جی جمہوریت کی بالادستی چاہتے تھے ۔ انہوں نے جن سنگھ بنایا لیکن جب جمہوریت بچانے کا وقت آیا تو واجپئی اور دیگر رہنما جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ جب اقتدار میں رہنے یا نظریہ پر برقرار رہنے کا سوال آیا تو واجپئی جی نے جنتا پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی بنالی۔’’مسٹر مودی نے کہا ‘‘ مقرر کی حیثیت سے واجپئی جی کا کوئی ہمسری نہیں کرسکتا اور انہیں ہمیشہ ملک کے بہترین مقررین میں شمار کیا جاتا رہے گا۔’’وزیر اعظم نے کہا‘‘ اس سے مسٹر واجپئی کے ہندوستانی عوامی اور جن سنگھ کے نظریات پر یقین کا پتہ چلتا ہے جب انہوں نے بی جے پی کی تشکیل کے بعد کہا تھا‘‘ اندھیرا دور ہوگا’ سورج نکلے گا‘ کمل کھلے گا۔’’وزیر اعظم نے اپوزیشن پارٹیوں پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کہا‘‘ کچھ لوگوں کے لئے اقتدار آکسیجن ہے وہ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ۔ لیکن واجپئی جی نے طویل مدت تک اپوزیشن میں رہ کر قوم کی تعمیر کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔’’مسٹر مودی نے کہا کہ ‘‘اٹل جی کے ذریعہ بنائی گئی پارٹی اب ملک کی سب سے بڑی پارٹیوں میں سے ایک ہے ۔ ان کی قیادت میں کام کرنے والے کارکن کافی خوش قسمت رہے کہ انہیں اٹل جی کی رہنمائی حاصل ہوئی ۔’’یہ پروگرام وزارت ثقافت کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔جس میں متعدد افراد نے حصہ لیا۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش 25دسمبر منگل کو گڈ گورننس دن کے طور پرمنایاجائے گا۔اس موقع پر مسٹر واجپئی کے ساتھ کافی طویل مدت تک رہنے والے ان کے ساتھی اور سینئر بی جے پی رہنما لال کرشن اڈوانی‘ لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن ’ وزیر خزانہ ارون شوری‘ بی جے پی کے صدر امت شاہ، وزیر ثقافت مہیش شرما اور مسٹر واجپئی کے رشتہ دار بھی موجود تھے ۔خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے گذشتہ سال 100روپے کے نئے سکے کے بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کی تھی۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں آنجہانی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی یادمیں سو روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا۔پارلیمنٹ کی انیکسی میں ایک پروگرام میں وزیر ثقافت مہیش شرما کی موجودگی میں مسٹر مودی نے یہ سکہ جاری کیا۔اس موقع پر مسٹر واجپئی کے ساتھ طویل عرصے تک رہنے والے اور سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن ایڈوانی ،لوک سبھا اسپیکرسمترا مہاجن ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی ،پارٹی کے صدر امت شاہ اور مسٹر واجپئی کے لواحقین بھی موجودتھے ۔ان کی سالگرہ 25دسمبر یعنی منگل کو ‘‘گڈ گورننس دن’’کے طور پر منائی جائے گی۔گزشتہ سال وزارت خزانہ نے سوروپے کے نئے سکے کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔اس سکے کا وزن 35گرام اور نصف قطر 2.2سینٹی میٹر ہوگا۔یہ 50فیصد چاندی ،40فیصد تانبہ ،پانچ فیصد نیکل اور پانچ فیصد جستے کا بنا ہوگا۔اس سکے کے اوپر اشوک ستون ہوگا جس کے نیچے ‘ستیے میتو جیتے ’لکھا ہوگا۔سرکل پر بائیں طرف ‘بھارت’اور داہنی طرف انگریزی میں ‘انڈیا’ لکھا ہوگا۔اشوک ستون کے نیچے روپے کا علامتی نشان اور انگریزی کے نمبر میں ‘‘100’’لکھا ہوگا۔سکے کے پیچھے کی طرف مسٹر واجپئی کی تصویر ہوگی۔اوپر کے سرکل پر دائیں طرف دیوناگری میں اور بائیں طرف انگریزی میں‘اٹل بہاری واجپئی ’’لکھا ہوگا۔سرکل کے نچلے حصے میں انگریزی میں ‘1924’اور ‘2018’لکھا ہوگا ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر واجپئی کی پیدائش 25دسمبر 1924کو ہوئی تھی اور اس سال 16اگست کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔یواین آئی