Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

واجداختر صدیقی کی ’’نقش تحریر‘‘ میری بات

Towseef
Last updated: February 21, 2025 10:51 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

نسرین حمزہ علی

واجد اختر صدیقی کی کتاب ’’نقش تحریر‘‘حرف و احساس کے کینوس پر بنی کئی رنگوں اور لکیروں کا حسین اور خوب صورت آرٹ ہے۔مصنف نے علاقہ گلبرگہ کے اہم ترین قلم کاروں کے فکر وفن پر اظہارِ خیال کیاہے،اہل گلبرگہ واجد اختر صدیقی کا ادبی احسان فراموش نہیں کرسکتے۔ گلبرگہ کا شعر وادب ادبی افق پر کہکشاں کے مانند چمکتا دکھائی دیتا ہے ،افسوس کچھ فن کار گمنامی میں بجھتے چراغوں کی طرح بجھ گئی اور کچھ تند و تیز ہواؤں میں بھی ہمتوں اور حوصلوں سے درخشاں ستاروں کی طرح جگمگا رہے ہیںاور وہ اپنے ہنر کی خوشبو سے ادبی چمن کومہکارہے ہیں۔ ان سب کا حسین پھولوں کا گلدستہ ہماری نظروں کے سامنے نقش تحریر بن کر موجود ہے۔

کتاب میں کئی ابواب ہیں، جس کے دلکش عنوانات ہیں جو قلم کار کی ہنر مندی اور سلیقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ چند عنوان جیسے باب روشن،باب زماں،باب سخن،باب ایوان،باب فن،باب جہان،باب چمن،باب میزان اور باب گمان مثال کے لیے کافی ہیں۔

واجد اختر صدیقی کی کتاب تقش تحریر میں تحریر کردہ پروفیسر حمید سہروردی کے شعری مجموعہ ’’شش جہت آگ ‘‘پر مضمون زندگی کے حقائق ورسائل اور حساسیت و عصری تقاضوں کی روایات کو بیان کرتا ہے،تنہا تماپوری، خمار قریشی، حامد اکمل، نصیر احمد نصیر، اکرم نقاش، ڈاکٹر رزاق اثر،صالح اقدار،جوہر تما پوری,سعید عارف،عبدالستار خاطر، محمد یوسف شیخ،ڈاکٹر سید عتیق اجمل،نور فاطمہ انصاری،ڈاکٹر رفیق سودا گر، رفعت آسیہ شاہین، محمد جاوید اقبال جیسے شعرا کرام ضلع گلبرگہ کی شان ہیں جن کاادب میں نمایاں مقام ہے۔اسی طرح مصنف نیاصناف ادب پر اپنا گہرا مطالعہ اور جان کاری کی بدولت قلم اٹھایاہے،باب ایوان میں مضمون نگار اور افسانہ نگار کے فن کو اُجاگر کیا ہے،باب جہان میں تبصرے شامل ہیں اور باب چمن مزاح نگار کی مزاحیہ خصوصیات کو یکجا کرکے بتایا گیا ہے۔ باب میزان میں تجزیے پیش کیے ہیں۔اتنی ساری معلومات ایک ہی کتاب کی زینت بنی ہوئی ہیں۔واجداد ختر صدیقی نے مختلف قسم کے تلازمات کو بہت خوبصورتی سے طشتری میں سجا کر پیش کیا ہے۔ جس سے اردو قاری لطف اندوز ہورہے ہیں۔ واجد اختر صدیقی اپنے پیشہ تدریس سے انصاف کرتے ہوئے ادب اور شاعری کے پیچ وخم سنوار رہے ہیں۔واجد اختر صدیقی کی تحریر میں حقیقت پسندی کے جواہر دکھائی دیتے ہیں۔ نقش تحریر میں اسلوب کی صفائی،سادگی شگفتگی اور نرمی قاری اور تصنیف کے درمیان ترسیل وابلاغ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

واجد اختر صدیقی پیشہ تدریس سے وابستہ رہنے کے علاوہ کئی ادبی انجمنوں سے ان کی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ نقش تحریر میں مختلف شعرا وادبا کے تجربات زندگی کی عکاسی و ترجمانی ملتی ہے۔ واجد اختر صدیقی مختصر نویسی کے ساتھ اپنی بات کہنے کا ہنر رکھتے ہیں،ان کی لفظیات میں سچائی کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔نقش تحریر وہ کتاب ہے جو قاری کے ذہن پر دیر پا اثر چھوڑتی ہے کیوں کہ مصنف نے اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں حرف و الفاظ کو جوڑ کر پیکروں میں ڈھالا ہے،کتاب کی خصوصیت شمعوں کی دھیمی روشنی کی طرح ہے ،علاوہ ازیں چاشنی کے ساتھ،لب ولہجے میں متانت و سنجیدگی ہے۔مختصر یہ کہ وہ جامع انداز میں اپنی بات کہنے کا سلیقہ و ہنر رکھتے ہیں۔ انداز بیان میں ندرت کے علاوہ تازگی ہے اور اظہار کے نقوش کے ساتھ قلم کاروں کے فن کو بڑی ہی خوبصورتی و نفاست کے ساتھ پیش کیا ہے۔آج گلبرگہ کے علمی و ادبی حلقوں میں مصنف کی قلم کی جادو بیانی کو ہر سطح پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔ واجد اختر صدیقی کی کتاب نقش تحریر کی اشاعت پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے تابناک مستقبل کے لیے دعاگو ہوں۔
jawedgazanfar@ gmail.com

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین
ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال

Related

کالممضامین

فاضل شفیع کاافسانوی مجموعہ ’’گردِشبِ خیال‘‘ تبصرہ

July 11, 2025
کالممضامین

’’حسن تغزل‘‘ کا حسین شاعر سید خورشید کاظمی مختصر خاکہ

July 11, 2025
کالممضامین

! ’’ناول۔1984‘‘ ایک خوفناک مستقبل کی تصویر اجمالی جائزہ

July 11, 2025
کالممضامین

نوبل انعام۔ ٹرمپ کی خواہش پوری ہوگی؟ دنیائے عالم

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?