چاڈورہ//واتھورہ چاڈورہ میں موٹرسائیکل کوتیزرفتارٹرک نے ٹکرماردی ،جسکے نتیجے میں 16سالہ طالب علم ازجان اوراُسکاساتھی شدیدزخمی ہوگیا۔اس دوران وادی میں سڑک کے مختلف حادثات کے دوران ایک 6سالہ کمسن بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ۔ وسطی ضلع بڈگام کے واتھورہ علاقہ میں اتوارکے روزاسوقت غم واندوہ کی لہردوڑگئی جب یہاں ایک تیزرفتارٹرک نے ایک موٹرسائیکل کوزورکی ٹکرماردی ۔موٹرسائیکل پرسوار2نوجوان شدیدزخمی ہوگئے ،جن کوخون میں لت پت صدراسپتال سرینگرمنتقل کیاگیا۔اسپتال ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ دوزخمی نوجوانوں کویہاں علاج ومعالجہ کیلئے لایاگیا،اوراُنھیں فوری طورطبی امدادبھی فراہم کی گئی لیکن ایک نوعمرزخموں کی تاب نہ لاکریہاں دم توڑبیٹھاجسکی شناخت 16سالہ اوئیس ساکنہ دولت پورہ چاڈورہ کے بطورہوئی جبکہ اس حادثے میں زخمی ہوئے دوسرے نوجوان عدنان احمدکی زندگی بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اُدھرنوعمراوئیس کی میت کوجب صدراسپتال سرینگرسے آبائی گھرواقع دولت پورہ پہنچایاگیاتویہاں زبردست کہرام مچ گیا۔اس دوران وادی میں سڑک کے مختلف حادثات کے دوران ایک 6سالہ کمسن بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ۔ کولگام میں کھڈونی کے نزدیک سڑک حادثے میں ایک ٹپر زیر نمبر JK02R/9077 جس کو ڈرائیور ریاض احمد ملہ ولد گلہ ملہ ساکن کواکی بازار کولگام چلا رہا تھا نے سڑک پر کھڑی ایک ٹرولر زیر نمبر PB06G/1717 کوٹکر مارا جس کے نتیجے میں ٹرولر کنڈکٹر راھل کمار زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے کاروائی شروع کی ۔ادھرسرینگر میں بٹہ پورہ چوک زکورہ کے نزدیک سڑک کے حادثے میں ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK01E/5944اور ایک موٹرسائیکل کے بیچ آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوار زخمی ہوا جسکو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔اس دوران بانڈی پورہ میں گنڈ دچھنہ کے نزدیک سڑک کے ایک اور حادثے میں الٹو کار زیر نمبر Jk15/4703 سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میںالٹو کار ڈرائیور اعجاز احمد میر ولد محمد مظفر میر ساکن گرورہ زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے سکیمز صورہ منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔اُدھر ہندوارہ میں پالپورہ کے نزدیک سڑک کے ایک اور حادثے میں نامعلوم گاڑی نے 6 سال کی بچی تمنہ رشید دختر عبدالرشید ساکن پالپورہ کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔دریں اثناء کپوارہ میں ترہگام کے نزدیک سڑک کے ایک اور حادثے میںنامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل زیر نمبر PB58H/1758 کو ٹکر مارا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار فاروق احمد بابا ولد عبدالغنی بابا اورساتھی سوار مشتاق احمد تانترے ولد محمد سکندر ساکنان بہی پورہ زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال کپوارہ منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔