واشنگٹن// امریکی صدر کی رہائش گاہ 'وائٹ ہاؤس' کے میدانی احاطے میں نقب لگا کر دراندازی کرنے والے شخص کو امریکہ کی ایک عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پیٹھ پر بیگ لادے ہوئے اس درانداز کو وائٹ ہاؤس کے دروازے کے قریب ہی گرفتار کر لیا تھا۔دراندازی کرنے والے شخص کی شناخت 26سالہ کیلی فورنیا رہائشی جناتھن ٹران کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس واقعہ کے وقت صدر ڈونالڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہی موجود تھے ۔ تاہم اس واقعہ سے امریکی صدر کی سیکورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔دراندازی کرنے والے شخص کو فی الفور گرفتار کرنے پر مسٹر ٹرمپ نے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی تعریف ۔