عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//جی ائو سی وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل نویش سچدیو نے پیر کے روز راجوری اور ریاسی سیکٹر کا دورہ کیا اور علاقے کی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دورے کے دوران انہوں نے علاقے میں امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لئے بھارتی فوج کے جوانوں کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ بھارتی فوج کے ایک بیان کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل نویش سچدیو نے راجوری اور ریاسی کے دو اضلاع میں سیکورٹی پہلوؤں پر گفتگو کی اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر نے علاقے میں سیکورٹی کے لئے جوانوں کی چوکسی اور محنت کو سراہا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی جس سے اس خطے میں امن اور سکون قائم رکھا جا رہا ہے۔