سرینگر//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ ،ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر ( ڈبلیو ڈبلیو ایف ۔انڈیا) کے اشتراک سے میڈیا کمپلیکس سرینگر میں 15اور 16دسمبر 2017ء کو وائلڈ لائف فوٹوگرافی سے متعلق ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔ ورکشاپ میں شرکاء کے لئے وائلڈ لائف ایکسپڈیشن کی گنجائش بھی ہوگی ۔ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا کے پیشہ ور وائلڈلائف فوٹو گرافر شرکا کو وائلڈ لائف فوٹو گرافی کے ہنروں کے بارے میں تربیت دیں گے ۔ اس ورکشاپ میں شرکت کرنے کے خواہاں فوٹو جرنلسٹس ، میڈ یا طلاب ، وائلڈ لائف فوٹو گرافر اور ایمچوور فوٹوگرافر اپنے نام ، ادارے ، فون نمبر ، ای میل اور دیگر تفاصیل ورکشاپ کے کوآڈی نیٹر نذیر گنائی کو ان کے ای میل آئی ڈی [email protected] پر 5؍ دسمبر 2017ء تک بھیج سکتے ہیں ۔محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ جنوری 2018ء میں جموں میں بھی پریس کلب جموں کے اشتراک سے ایک فوٹو گرافی ورکشاپ اور میڈیا کنکلیو کا اہتمام کررہا ہے۔