عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وائس چیئرپرسن جموں و کشمیر کھادی اینڈوِلیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے سرینگر کے بلاک ہارون کے علاقے فقیر گوجری کا دورہ کیا اور علاقے کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں ،ایس ٹی اور ایس سی طبقے تعلق رکھنے والے عام لوگوں سے بات چیت کی۔ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے علاقے کے مختلف ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی چیئرمینوں، ممبران، سرپنچوں اور پنچوں سے بات چیت کی اور علاقے کے بے روزگار نوجوانوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ترقی کے لئے جموں و کشمیر کے وی آئی بی کے ذریعہ عملائی جانے والی سکیموں میں خود کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اَپنی آمدنی پیدا کرنے والے کاروبار قائم کرنے اور روزگار پیدا کرنے کے لئے سکیموں کا فائدہ حاصل کرسکیں۔