کٹھوعہ//وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ چوہدری ظفرعلی کھٹانہ نے کلسٹرماڈل ولیج بڑنوٹاکی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ منعقدکی۔واضح رہے کہ بڑنوٹا ضلع کٹھوعہ کی بلاک لوئی ملہارکاگائوں ہے جس کو سپیشل سنٹرل اسسٹنٹ ٹو ٹرائبل سب پلان کے تحت کلسٹرماڈل ولیج کے طورپرترقی دینے کیلئے منتخب کیاگیاہے۔اس دوران میٹنگ میں مالی سال 2016-17 میں گائوں کوترقی دینے کے اہداف کاجائزہ لیاگیا ۔اس موقعہ پر صحت، تعلیم، پی ایچ ای، انیمل ہسبنڈری، شیپ ہسبنڈری اورزراعت وغیرہ شعبوں کی حصولیابیوں پرتفصیلی غوروخوذ کیاگیا۔اس دوران بتایاگیاکہ سال 2016-17 میں پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے ڈھانچے کی ترقی کیلئے مارچ 2017 تک 25.218لاکھ روپے صرف کئے جاچکے ہیں۔محکمہ جات نے پہلے مرحلے میں حاصل کئے گئے اہداف کی تفصیلات بتائیں جن میں گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول بڑنوتا میں اضافی کمروں ، کھیل کے میدان اور لیبارٹری کی تعمیرکے کام کوشروع کیاگیاہے ۔اس کے علاوہ گائوں کیلئے محکمہ صحت نے ایمبولینس خریدی ۔پی ایچ ای کی جانب سے پانی
سپلائی کے نظام کوبہتربنایاگیاہے اور 25 کے وی کے ٹرانسفارمرنصب کرنے کے ساتھ انیمل اورشیپ ہسبنڈری نے گائوں میں یونٹ قائم کئے۔وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ نے متعلقہ محکموں کوہدایت دی کہ وہ گائوں میں بنیادی ڈھانچوں کوبہتربنانے کیلئے تمام رکاوٹوں کودورکرکے کام میں سرعت لائیں ۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی سی کٹھوعہ رچھپال سنگھ، اے ڈی سی بلاور جوگندرسنگھ رائے ، ڈپٹی ڈائریکٹرٹرائبل افیئرس جموں سمن بالا، ایس ای پی ڈی ڈی سنیدپ سیٹھ ، اے سی ڈی، سی اے او، ڈی ایس ایچ او ، ڈی وائی ایس ایس او، ایکسن پی ڈبلیوڈی بسوہلی، ایکسن پی ایچ ای، پی اوڈی یوڈی اے ، ڈی ای پی او، ڈی وائی ایس ایس او، ایچ ٹی او ودیگران موجودتھے۔