جموں/ /چیئرمین قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی نے بجٹ اجلاس 2018-19کے لئے وائس چیئرمنوں کا پینل نامزد کیا۔پنل کے لئے نامزد کئے گئے ارکان میں علی محمد ڈار، ظفر اقبال منہاس اور رومیش اروڑہ شامل ہیں۔ایوان نے ایم ایل سی محمد مظفر پرے کے حق میں چھٹی بھی منظور کی جو کچھ دن کے لئے ایوان کی کارروائی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔