سرینگر//وائس چیئرمین جموں وکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمٹیڈ خالد جہانگیر نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقعہ پر اُنہوںنے گورنر کو کارپوریشن کے کام کاج اور صارفین کو مناسب قیمتوں پر تعمیراتی مواد فراہم کرنے کے حوالے سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکار ی دی۔گورنر نے خالد جہانگیر سے کہا کہ وہ کارپوریشن کے کام کاج میں میں شفافیت اور جواب دہی کے عمل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ متفقہ قیمت اور ٹائم شیڈول پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائیں۔گورنر نے مزید کہا کہ پبلک سیکٹر یونٹوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ سماجی طور فعال رہیں اور ایک ذمہ دارانہ رول ادا کریں۔اس دوران نذیر احمد یتو ،وائس چیئرمین جے اینڈ کے سمینٹس لمٹیڈ نے راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو جے کے سیمنٹس کو ایک نفع بخش ادارہ بنانے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے وائس چیئرمین سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اشیاءکے معیار کو برقرار رکھا جائے اور کارپوریشن کے کام کاج میں ہر سطح پر جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔انہوںنے کہا کہ جے اینڈ کے سیمنٹس کو اپنی پیداواریت میں اضافہ کرنا چاہئے تاکہ ریاست کی سیمنٹ کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔