جموں//کلسٹر یونیورسٹی جموں کی وائس چانسلر ڈاکٹر انجو بھسین نے ہفتہ کے روز گاندھی نگر کالج برائے خواتین کا دورہ کیا اور کلسٹر یونیورسٹی کے مجوزہ کام کاج پر تبادلہ خیال کیا، رجسٹرار کلسٹر یونیورسٹی ڈاکٹر جتیندر کھجوریہ، پرنسپل گاندھی نگر کالج ڈاکٹر کرشن بخشی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ ڈاکٹر سریندر شرما کنونئر آئی کیو اے سی نے پائور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعہ گزشتہ تین سیشنوں کے دوران ہونے والی کارکردگی کا ذکر کیا اور ان پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نے ماہرین سے موجودہ تعلیمی سیشن کے دوران معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مشورے طلب کئے۔ اس دوران انہوں نے کالج کی لیبارٹری، لائبریری اور سٹاف روم کا معائینہ کیا اور اساتذہ و طلاب کے ساتھ بات چیت کی۔