سرینگر // وائس چانسلر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر پروفیسر نذیر احمد نے یہاں راج بھون میںگورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔پروفیسر نذیر نے مختلف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں میں داخلوں کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔ وی سی نے گورنر کو اطلاع دی کہ اس سال فصل کا موسم اچھا رہا اور مکئی اور سیب کی فصل بہت ہی اچھی رہی۔گورنر نے وی سی اور ان کے ساتھیوں کے کارکردگی کی ستائش کی۔