سرینگر//پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن آف کشمیر نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حاضری کی پرواہ کئے بغیر انکا علاج و معالجہ کرائیں جو وائرل فلو کے شکار ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایسے بچے حاضری کی پراوہ کئے بغیر ٹھیک ہونے تک گھروں میں آرام کرسکتے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے تمام والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی ایڈوائزری پر عمل کرکے وائرل فلو کو قابو کرنے میں اپنا رول ادا کرے۔ ایسوسی ایشن کے چیر مین جی این وار نے کہا کہ ہم سکولوں اور محکمہ صحت رابطے میں ہیں جبکہ ہم اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کی تمام کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ہم تمام والدین کو مشورہ یں گے کہ وہ ان بچوں کا گھروں میں ہی علاج کریں جو کسی وائرل انفیکشن کے شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ ہمیں تعلیم کے دنوں کی پرواہ کئے بغیر انکا علاج کرنا چاہئے اور سکول ایسے بچوں کیلئیاضافی کلاسوں کا انتظام کریں گے جب فلو وائرس ختم ہوجائے گا۔ ایسوی ایشن نے کہا ہے کہ وہ بچوں کو لیکرکوئی خطرہ نہیں اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اس ضمن میں فیصلہ نہیں لے سکی اور اب یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کا خیال رکھیں۔ جی این وار نے کہا کہ اگر بچوں میں معمولی انفکیشن ہوگا تو وہ گھر میں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے تاہم وائرل فلو ختم ہونے تک احتیاط برتے۔