سرینگر//برانڈSyskaنے LEDلائیٹنگ کی تجارت میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے کے بعد ڈیلروں کی سالانہ میٹنگ میں وائرزاور کیبلزکو متعارف کیا۔ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ اب اُس نے وائرزاور کیبلز کے کاروبار بھی شروع کیا ہے۔Syskaکے نئے پراڈکٹ برانچ ہیڈ جموں کشمیرورن ابرائے ،سنی اے بی ایم جے کے،شاہدبشیراے ایس ایم کشمیر اورSyskaکی پوری ٹیم کی موجودگی میں متعارف کرائے گئے۔کمپنی نے بیان میں مزید کہا ہے کہ وائرز اور کیبلز کا کاروبارLEDلائٹنگ پروڈکٹس کی تجارت جس میں پورے ملک میں کمپنی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،کے علاوہ ہوگا۔ہمارے پروڈکٹ آگ کو روکنے والی اورکم دھویں والے ہوں گے۔ان سے انرجی کی بچت ہوگی اور اس کے علاوہ ہامرے پروڈکٹ گرمی کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں،کیڑے اور چوہے مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں بجلی کی روکی ترسیل کی زیادہ گنجائش ہوگی۔