Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

نیک اعمال کی اہمیت اور فضیلت میری بات

Mir Ajaz
Last updated: December 29, 2023 2:27 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE
مشتاق تعظیم کشمیری
اللہ تبارک و تعالیٰ قران شریف میں سورة (النسإ ) میں ارشاد فرمایا،’’اور جو بھی نیک کام کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ صاحب ایمان بھی ہو، ان سب کو جنّت میں داخل کیا جائے گا اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف برابر بھی ان کا حق نہ مارا جائے گا۔‘‘اللہ رب العزت نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر آپ نیک اعمال کرو گے تو میں تمہاری دنیا کی زندگی کو پرسکون، راحت بخش اور پاکیزہ بنا دوں گا۔ لیکن ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ بہت سارے لوگ نیکیاں کر رہے ہوتے ہیں۔ نماز، حج، روزہ، زکوٰۃ وغیرہ سب احکام ادا کرتے ہیں،لیکن محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی پرسکون نہیں یا کماحقہ اس کے فوائد، ا س کے نتائج حاصل نہیں ہو رہے، اس کی کئی وجوہات ہیں۔ ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے ہمارے ذمے بہت سارے کام لگائے ہوئے ہیں۔ بہت سارے نیکیوں کے فوائد، نتائج، برکات اور ثمرات کو ہمارے عمل کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔صحیح بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ نبی کریمؐ نے فرمایا: اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے بندے کے گمان کے عین مطابق ہوں۔ بندہ میرے متعلق جو گمان رکھے گا ،جو ذہن بنائے گا، ویسے ہی مجھے پائے گا۔ وہ اگر تنہائی میں مجھے یاد رکھے گا، دل میں یاد رکھے گا، میں بھی اسے تنہائی میںیاد رکھوں گا۔ اگر مجھے کسی مجلس میں یاد رکھے گا تو میں اسے ایسی مجلسوں میں یاد رکھوں گا، اس کا تذکرہ کروں گا جو ان لوگوں سے بہت بہتر ہیں۔ یعنی آسمان کے فرشتوں کے سامنے۔ فرمایا، جو ہمارے ذکر سے، ہماری یاد، ہمارے احکامات سے اعراض کرتے ہیں اور میرے فرمان کو بھول جاتے ہیں، ان کی زندگی تنگ ہو جاتی ہے، بے سکون ہو جاتی ہے، سب کچھ ہوتے ہوئے بھی پریشان ہوتا ہے۔ فرمایا کل قیامت والے دن ہم اسے اندھا کر کے اٹھائیں گے۔ بندہ کہے گا اللہ پاک میرے پاس تو دنیا میں آنکھیں تھیں، سب کچھ دیکھ سکتا تھا، اب یہاں کیوں اندھا کرکے اٹھایا گیا ہوں؟ اللہ فرمائے گا: تیرے پاس میری نشانیاں آئیں، میری آیات آئیں، دلائل آئے، قرآن آیا، پیغام آیا، لیکن تو بھول گیا، تیرے پیدائش کا مقصد کیا تھا؟ کس نے تجھے پیدا کیا؟ کس نے نعمتیں دیں؟ اس رب کا تجھ پر حق ہے۔ اللہ فرمائے گا: دنیا میں تو نے ہمیں بھلا دیا ،آج ہم تجھے بھلا دیں گے،جب اللہ نے رحم کو پیدا فرمایا تو اس نے شکایت کی کہ یا اللہ مجھے ڈر لگتا ہے کہ لوگ مجھے توڑیں گے، صلہ رحمی کی بجائے قطع رحمی کریں گے۔ اللہ نے فرمایا: تجھے پریشانی کس بات کی ہے؟ جو تجھے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا اور جو تجھے کاٹیں گے میں بھی اسے کاٹوں گا۔ باجماعت نماز میں صف کے متعلق بھی یہی فرمایا کہ جو صف کو ملائے گا، اللہ اس کو ملائے گا اور جو صف کو توڑے گا اللہ اس کو توڑے گا۔ اسی لیے اللہ کے رسولؐ فرمایا کرتے تھے صف کو درست کر لو، آپس میں اختلاف نہ کرنا، ایک دوسرے سے دور نہ رہا کرو، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کو دور کر دے گا،یاد رکھیں اللہ تعالیٰ اس وقت تک اپنے بندے کی مدد کرتا رہتا ہے، جب تک بندہ اپنے مسلمان بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں بہت سارے اللہ کے باغی ہیں لیکن اللہ انہیں بھی رزق دیتا ہے۔ اللہ نے بہت ساری ایسی چیزیں اپنے بندوں کے لیے تیار کر رکھی ہیں، جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں۔ ہماری نیکیاں ہی کام آتی ہیں، یہ ذکر و اذکار، صدقات، نمازیں، ہمارے پاس پہنچنے والی بلائوں کو پہلے سے ہی ٹال دیتی ہیں۔ اللہ کے رسولؐ خوشی کے لمحات میں بھی اللہ کو نہیں بھولتے تھے اور پریشانی میں بھی، بلکہ سجدے میں چلے جاتے تھے، سجدہ شکر کیا کرتے تھے۔ کبھی غمگین ہوتے تو انا للہ و انا الیہ راجعون کہا کرتے تھے۔ حدیث میں ہے کہ جب کسی کا بچہ فوت ہوتا ہے اور اس کی روح قبض کر کے فرشتے اللہ کے پاس لے جاتے ہیں تو اللہ پوچھتا ہے کہ میرے بندے کے دل کا پھل توڑ کر لائے ہو، اس وقت میرا بندہ کیا کہہ رہا تھا؟ فرشتے کہتے ہیں کہ انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھ رہا تھا۔ تو اللہ فرماتا ہے کہ میرے اس بندے کے لیے جنت میں ایک محل بنائو اور اس کا نام رکھو بیت الحمد۔ اللہ ہمیں بھی صابر و شاکر اور نیک اعمال کرنے والا مومن بنائے۔ آمین
رابطہ۔ 70064105720
 (نوٹ۔ اس مضمون میں ظاہر کی گئی آراء مضمون نگار کی خالصتاً اپنی ہیں اور انہیں کسی بھی طور کشمیر عظمیٰ سے منسوب نہیں کیاجاناچاہئے۔)
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین
متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی اپیل: انتشار سے گریز کیا جائے
تازہ ترین
پہلگام حملہ: این آئی اے کو دو ملزمان کی پوچھ گچھ کیلئے 10 روزہ مزید ریمانڈ حاصل
برصغیر
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?