سرینگر//دلی پبلک سکول سے تعلق رکھنے والی 12ویں جماعت کی طالبہ آفرین حیدر نے 5اور6اپریل کو نیپال میں کھیلی گئی پہلی خواتین انٹرنیشنل ٹائکانڈو چمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ چیمپین شپ کا انعقاد نیپال تائکانڈو ایسوسی ایشن اور نیپال کی خواتین با اختیار بنانے والی کمیٹی نے کیا۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جب آفرین نے اپنے کھیل کے ذریعے کوئی تمغہ حاسل کیا ہے۔ آفرین نے
ریاستی سطح پر دو مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا ہے جن میں کھیلو انڈیا سٹیٹ لیول ٹائکانڈو چمپئین شپ جموں و کشمیر سٹیٹ سپورٹ کونسل کی جانب سے فیڈریشن آف انڈیا کے اشتراک سے منعقد کی گئی تقریبات چمپئین شپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے جس میں چودھری لال سنگھ نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نواز ا تھا۔