جموں//ملک کو کیش لیس بنانے کی کوششوں کے بیچ جہاں الیکٹرانک لین دین کی باتیں ہو رہی ہیں وہیں کئی سادہ لوح لوگ ٹھگیوںکا شکار ہو چکے ہیں۔ قریب دو بر س قبل پیلس روڈ جموں کے رومیش رازدان نامی شخص کے اکائونٹ سے ای بنکنگ کے ذریعہ نامعلوم ہیکروںنے 6لاکھ روپے اڑا لئے تھے۔ اس سلسلہ میں کرائم برانچ میںمعاملہ درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق متاثرہ شخص کے جے اینڈ کے بنک برانچ چبوترہ میں موجود کھاتہ نمبر 174سے26ستمبر2014کو صبح 10:30بجے کسی نے نیٹ بنکنگ کا استعمال کر 6لاکھ روپے نکال لئے۔ جونہی پیسے نکلنے کا اسے ایس ایم ایس ملا تو اس نے تحریری طور پر بنک میں شکایت درج کروائی لیکن بنک اس کے پیسے واپس نہ دلا سکا۔ اب اس نے پولیس سے رجوع کیا ہے تو کرائم برانچ نے نامعلوم ہیکروں کے خلاف دفعات 379,120-B RPC کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔