یو این آئی
ماسکو//روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو کی فوجی مشقیں روس کے لئے خطرہ ہیں۔پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں تازہ موضوعات کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔نیٹو کی متوقع “سٹڈفاسٹ 2024” نامی مشقوں کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ “نیٹو، ہمارے خلاف خطرہ تشکیل دینے میں، اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ہم اسے اس نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور اس کے مقابل ضروری حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں”۔انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ اتحاد سالوں سے اپنا انفراسٹرکچر روسی سرحدوں کی طرف پھیلا رہا ہے ۔ نیٹو ایک “جنگی آلہ ” ہے جسے امریکہ انتظامیہ کی طرف سے چلایا جا رہا ہے ۔پیسکوف نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے بلگورود میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت کُل 74 افراد پر مشتمل روسی طیارے کو گرائے جانے کے واقعے کی بھی تفتیش کی جاری ہے ۔ادھرنیٹو کے سیکرٹری جنرل ینزاسٹولٹن برگ نے کہا کہ مضبوط نیٹو کے لیے دفاعی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جانا چاہیے ۔ینز اسٹولٹن برگ نے دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن اور ایوان نمائندگان کے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز سے ملاقات میں کہا کہ ایک مضبوط نیٹو امریکہ کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے ۔یہ بتاتے ہوئے کہ نیٹو امریکہ کو دیگر تمام عالمی طاقتوں کے مقابلے میں اتحادیوں کا زیادہ جامع نیٹ ورک فراہم کرتا ہے۔