واشنگٹن//مین ہٹن سے ہڈسن دریا کے دوسرے کنارے نیو جرسی کا ہوبوکن شہر آباد ہے، جو ’مائیل اسکوائر‘ کہلاتا ہے، جہاں منگل کے روز پہلے سکھ میئر منتخب ہوئے۔ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے روی بھلا، جنھوں نے گذشتہ آٹھ برس سے ہوبوکن سٹی کونسل میں خدمات انجام دی ہیں، اور جن کا نام سبک دوش ہونے والے میئر ڈان زِمر نے تجویز کیا تھا، منگل کی رات گئے مدِ مقابل پانچ امیدواروں پر فتح حاصل کی۔شہر کی آبادی 50000 سے کچھ زیادہ ہے۔ اْن کے پاس دو آپشن تھے: یا تو پہلے معروف ’گے‘ ہسپانوی یا پھر سکھ کو میئر منتخب کریں۔ منگل کو ہونے والے اس مقامی سطح کے امریکی انتخابات کو ٹرمپ کے عہدہ? صدارت کے دوران ری پبلیکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں کے درمیان مقابلے کا آئینہ دار بتایا جا رہا ہے، جو سیاسی جماعتیں اگلے سال وسط مدتی انتخابات میں مدِ مقابل ہوں گی۔ہوبوکن میں مختلف النوع لوگ بستے ہیں، جن میں سے 15 فی صد اپنے آپ کو ہسپانوی، جب کہ سات فی صد اپنی شناخت ایشیائی ظاہر کرتے ہیں؛ جو، 2010 کی مردم شماری کے اعداد کے اعتبار سے ملک بھر کی نسلی شرح سے مختلف ہیں۔انتخابات سے کچھ ہی روز قبل مقامی اخبارات میں ایک خبر گردش کر رہی تھی، جس پر بہت سے لوگ حیران تھے۔