سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے معروف تعلیمی اداراہ (نیو ایراپبلک سکول) کے پرنسپل اعجاز احمد بٹ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔ ادھر پارٹی کے لیڈر اور انچارج کانسچونسی سنگرامہ خواجہ محمد یعقوب وانی نے پارٹی کے سینئر رکن اور تحریک محاذ رائے شماری کے سرگرم کارکن مرحوم عبداللہ خان آف زرو سنگرامہ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔