عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پلوامہ پولیس کے زیر اہتمام ٹی 20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا جمعرات کوجوش و خروش کے ساتھ آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب نیوا پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایس ایس پی محمد یوسف کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔تورنامنٹ میں نیوا علاقے کے مختلف علاقوں سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ کرکٹ کلب اور حسن وانی اسٹرائیکرز کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔ یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے جیت درج کی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ فروت معراج کو دیا گیا۔ایس ایس پی پلوامہ نے اپنے خطاب میں حصہ لینے والی ٹیموں اور دیگر شرکاء کو ٹورنامنٹ میں ان کی پرجوش شرکت پر مبارکباد دی اور نوجوانوں کو ان کی دلچسپیوں بالخصوص کھیلوں میں پلیٹ فارم مہیا کرنے میں جموں و کشمیر پولیس کی لگن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کو سماجی جرائم، تشدداور منشیات سے دور رہنے کا ارادہ کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی توانائی کو مثبت سمت میں استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات سے معاشرے میں مثبتیت پھیلتی ہے جس کی موجودہ حالات میں بہت ضرورت ہے۔