پلوامہ// پلوامہ کے نیوہ علاقہ میں منگل کو اس وقت ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹپر نے بھیڑبکریوں کے ایک ریوڈکوکچل ڈالاجس کے نتیجے میں 16بھیڑیں موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئیں جبکہ دیگر کئی زخمی ہیں ۔یہ حادثہ دارلعلوم ملواری نیوہ کے نزدیک پیش آیا ہے ۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق کچھ بکروال اپنے مویشیوںکو لیکر پلوامہ کے راستے پونچھ کی جانب رواں دواں تھے کہ یہ حادثہ رونماہوا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایاکہ اس المناک حادثے میں ملوث 2مشتبہ افرادکی شناخت کرلی گئی ہے اوراُن کوجلدگرفتار کیاجائے گا۔