جموں// شہر جموں میں بجلی اورپانی کی سپلائی میں مسلسل رکاوٹ کے پیش نظر نیوپلاٹ علاقہ کے لوگوں نے زبردست احتجاج کیا ۔لوگوں نے ٹالی موڑ اورنیوپلاٹ کے مقام پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے متعددروٹوں پرٹریفک جام ہوگیا ۔ مظاہرین نے بی جے پی ایم اے جموں مغربی ست شرماکے خلاف نعرے بازی کی ۔ حکام کی یقین دہانی کے بعدصورت حال معمول پرآگئی۔