سرینگر//حکومت ہند نے نیوز پورٹل،فلمیں اور کانٹنٹ میسر کرنے والوں کو بھی وزارت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے زیر نگرانی لایا ہے۔
ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق جو 9نومبر جاری گئی ہے، حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صدر نے اُس آرڈر کو منظوری دیدی ہے جو آن لائن فلمیں، ڈجیٹل نیوز و کرنٹ افیئرس اور کانٹنٹ فراہم کرنے والوں کو انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ وزارت کے ماتحت لانے کیلئے جاری کیا گیا تھا اور جس کی سربراہی فی الوقت جاوید جاوڈیکر کررہے ہیں۔
آرڈر کے مطابق اب نیٹ فلیکس، امیزان پرائم ویڈیو،ہاٹ سٹار وغیرہ اب وزارت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے ماتحت ہونگے۔
یاد رہے کہ پریس کونسل آف انڈیا پرنٹ میڈیا کی دیکھ ریکھ کیلئے ہے ،نیوز براڈ کاسٹنگ ایسو سی ایشن نیوز چینلوں کیلئے مقرر ہے اور اڈورٹائزنگ سٹینڈارڈ کونسل آف انڈیا اشتہارات کی دیکھ ریکھ کیلئے مخصوص ہے جبکہ سینٹرل بورڈ آف فملز سرٹیفکیشن فلموں کی نگرانی پر مامور ہے۔