نیوزی لینڈ کے کوچ نے پاکستانی بولنگ اٹیک کو خطرناک قرار دیدیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کرائسٹ چرچ/نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، میزبان ٹیم کے کوچ نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ایک انٹرویو میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک کسی بھی کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہوتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستانی بولرز نیا بال سوئنگ بھی کرتے ہیں اور ریورس سوئنگ بھی کر سکتے ہیں ، ان کے پاس ایک کوالٹی اسپنربھی ہے۔مائیک ہیسن نے کہا کہ اس لئے پاکستان ٹیم مجموعی طور پر ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں اپنی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *