Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

Mir Ajaz
Last updated: March 18, 2025 11:08 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

ڈنیڈن (نیوزی لینڈ)/ٹم سیفرٹ 45 اور فن ایلن 38 کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے منگل کو دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ پاکستان کے 135 رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 66 رن جوڑے ۔ پانچویں اوور میں محمد علی نے اپنی نصف سنچری کی جانب بڑھ رہے ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ ٹم سیفرٹ نے 22 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 45 رن بنائے ۔ ساتویں اوور میں جہانداد خان نے فن ایلن کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین بھیج دیا ۔ فن ایلن نے 16 گیندوں پر ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 38 رن بنائے ۔ خوشدل شاہ نے اس کے بعد مارک چیپ مین 1 کو آؤٹ کیا۔ ڈیرل مچل 14 اور جمی نیشم 5کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 13.1 اووروں میں پانچ وکٹ پر 137 رن بنا کر پانچ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ مچل نے 16 گیندوں میں 21 اور کپتان مائیکل بریسویل 5 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے آج بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی۔ جس کے بعد اووروں کی تعداد 15-15 اوورکر دی گئی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران اچھی شروعات نہیں رہی اور اس نے اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کو 19 کے اسکور پر کھو دیا۔ حسن نوازصفر اور محمد حارث 11 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد کپتان آغا سلمان اور عرفان خان نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ایش سودھی نے ساتویں اوور میں عرفان خان 11 کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور کی آخری گیند پر سوڈھی نے خوشدل شاہ 0 کو آؤٹ کر کے پاکستان کی چوتھی وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی بلے باز نیوزی لینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے ۔ 10ویں اوور میں بین سیئرز نے کپتان آغا سلمان کو آؤٹ کر کے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ آغا سلمان نے 28 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46رن بنائے ۔ شاداب خان 26 کو 12ویں اوور میں جیکب ڈفی نے آؤٹ کیا۔ 13ویں اوور میں جمی نیشم نے جہانداد خان 0 اور عبدالصمد 11 کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف (1) 15ویں اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان نے 15 اووروں میں نو وکٹوں پر 135 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی، بین سیئرز، جمی نیشم اور ایش سوڈھی نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

سپورٹس

سخی سرور کا صدیوں پرانا تین روزہ’ میلہ‘ سخی میدان میں شروع کُشتی، پتھر اٹھانے اور مختلف سٹالوں نے میلے کی رونق بڑھا دی

July 9, 2025
سپورٹس

فیفا کلب ورلڈ کپ پیڈرو کے ڈبل سے چیلسی فائنل میں

July 9, 2025
سپورٹس

شبھمن گل کی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ

July 9, 2025
سپورٹس

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال سے ہندوستان کوہرانے کا متمنی

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?