نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

سڈنی //نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ تین ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا، باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے جبکہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی۔