ڈوڈہ//گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈکے شہرکرائسٹ چرچ میں دہشت گردانہ حملے میں جان بحق ہونے والے 50نمازوں کی غائبانہ نمازجنازہ عیدگاہ ڈوڈہ میں اداکی گئی جس میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔غائبانہ نمازجنازہ جامع مسجدکے خطیب وامام ڈوڈہ رحمت اللہ کچلونے پڑھائی ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکے کرائسٹ چرچ شہرکی دومساجدمیں دوالگ الگ دہشت گردانہ حملوں میں شہیدہونے الے 50نمازیوں کی نمازجنازہ عیدگاہ ڈوڈہ میں اداکی گئی جس میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پرشہداکی مغفرت کیلئے دعافرمائی گئی ۔غائبانہ نمازجنازہ سے قبل مقررین نے خیالات کااظہارکرتے ہوئے نیوزی لینڈمیں مساجدکے اندرگھس کردہشت گردانہ حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔سیاسی ،سماجی اورمذہبی انجمنوں کے علاوہ سرکردہ شخصیات نے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔ اس موقعہ پر خالدنجیب سہراوردی ، عبدالقیوم زرگر اورشوکت علی نے کہاکہ نیوزی لینڈحملوں نے اصل دہشت گردوں کوبے نقاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان دہشت گردی نہیں بلکہ دہشت گردی کاشکارہیں ۔انہوں نے امت مسلمہ پرمتحدہوکرصہیونی طاقتوں کے خلاف صف آراہونے پرزوردیا۔