Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

نیند ۔اللہ کی نعمت و رحمت ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 24, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
اللہ رب العزت ساری کائنات کاپیدا فر مانے والا ہے۔ اپنی تمام مخلوق کو اُن کی ضرورتوں کے اعتبار سے نعمتیں عطا فر مائی ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اور اس نے تمہیں ہر وہ چیز عطا فرما دی جو تم نے اس سے مانگی اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو (تو) پورا شمار نہ کر سکو گے، بیشک انسان بڑا ہی ظالم بڑا ہی ناشکرگزار ہے‘‘۔ ( القرآن،سورہ اِبرا ہیم :14آیت34) 
 اللہ کی دی ہوئی بے شمار نعمتوں میں"  نیند " بھی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔یقیناً "  نیند" اللہ کے فضل ورحمت کی کھلی نشا نیوں میں ہے۔صحت مند زندگی گزار نے کے لیے اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں "  نیند"  بھی ضروری ہے۔ " نیند "پوری ہو نے سے انسان تازہ دم ہوجاتا ہے، اگر " نیند "پوری نہیں ہوتی تو دماغ صحیح کام نہیں کرتا نہ ہی جسم۔  
  انسان کو جب نعمتیں ملتی ہیںتو اس کی بے قدری کرنے لگتا ہے۔ جیسے آج کل دیر سے سونا اور صبح دیر سے اُٹھنا عام بات ہوگئی ہے۔ انسان کو کھانے پینے کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے،اِنہیں ضروری چیزوں میں" نیند"  بھی بہت ضروری ہے۔رب تعالیٰ نے قرآن مجید میں "  نیند"  کی اہمیت کو بتایاہے۔’’ اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پوشاک (کی طرح ڈھانک لینے والا) بنایا اور نیند کو (تمہارے لئے) آرام (کا باعث) بنایا اور دن کو (کام کاج کے لئے) اٹھ کھڑے ہونے کا وقت بنایا‘‘۔ 
اس آیت کریمہ میںاللہ تعالیٰ کی قدرت دلالت کرتی ہے اور اس آیت میں مخلوق پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا اِظہار ہے۔ آج "  نیند " کی اہمیت کا ذرا بھی احساس نہیں،ہم بے دردی سے اس کی بے قدری کر رہے ہیں۔ " نیند"  اللہ کے فضل و رحمت ونعمت میں سے ہے جو اُس نے اپنی مخلوق کو عطا فر مایا، نصیحت حاصل کرنے والوں کے لیے بڑی نصیحت ہے۔ نیند انسان کی دن بھر کی تھکن اور ذہنی پریشانی وکوفت کو راحت میں بدل دیتی ہے۔اللہ اللہ اِس راحت بھرے احساس کو کون نہیں جانتا کون نہیں چاہتا۔ایک مسافر "  نیند" کے باعث سفر کی تھکا وٹ سے سکون پاتاہے اور مریض کو سونے سے چین ملتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
آج نوجوان نسل کے ساتھ بچے، بوڑھے بھی رات دیر سے سونے کے عادی ہوگئے ہیں،دیررات تک گھروں میں موبائل، ٹی وی میں لگے رہتے۔نوجوان نسل کلبوں ،محلہ کی چنڈال چوکڑی کی بیٹھک میں موج ومستی میں مگن رہتی ہے اور جورات سونے کے لیے رب تعالیٰ نے عظیم نعمت کے طور پر عطا کی ہے اُس کی قدر نہیںکرتے۔ " نیند" بھر سونے سے بندہ اپنی تھکان اور ذہنی پریشانیوں سے نجات پاتا ہے اور پھر دوبارَہ چاک وچوبند ہوجاتا ہے۔ قر آن مجید اور احادیث پاک میں جابجا اس کا ذکر موجود ہے۔ بد قسمتی سے آج کل ہمارے معاشرے میں رات جیسی قیمتی نعمت کی بے قدری عام بات ہے۔رات دیر تک جاگنے اور پھر دوپہر تک سونے کا معمول عام ہو گیا ہے۔ جوکہ بے شمار نقصانات کا باعث ہے،شرعی لحاظ سے بھی نقصان دہ ہےاور زندگی کے ہر شعبے پر اس کا  بُرااثر ہو رہا ہے۔طبی لحاظ سے اس کے بہت نقصانات ہیں۔ اگر آپ صحت مند زندگی گزار نے کی خواہش رکھتے ہیں تو رات کی قیمت کو ملحوظِ خاطر رکھیں ،رات کو تمام کام سے جلد فارغ ہو جائیں ،دینی مشاغل نماز وغیرہ سے فارغ ہوکر جلد سوجائیے کہ رات کا آرام دن کے آرام کے مقابلے میں سیکڑوں گُنا بہتر اور صحت بخش ہے اور عینِ فطرت nature  بھی ہے ۔
’’اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم رات میں آرام کرو اور (دن میں) اس کا فضل (روزی) تلاش کرسکو اور تاکہ تم شکر گزار بنو‘‘۔ (القرآن سورہ القصص،:28 آیت73) وَمِن رَّحْمَتِہِ جَعَلَ لَکُمُ اللَّیْْلَ وَالنَّہَارَ : (اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات اور دن بنائے۔) ارشاد فر مایا :کہ’’ اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات اوردن بنائے تاکہ تم رات میں آرام کرو،اپنے بدنوں کو راحت پہنچائو اور دن بھر کی محنت ومشقت سے ہونے والی تھکن دور کرو اور دن میں روزی تلاش کرو جو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے‘‘۔
نظامِ قدرت کے خلاف کوئی عمل اور حکمِ خدا کی پامالی پر کوئی فلاح (سرفرازی، سُرخروئی بھلائی، بہتری) نہیں پا سکتا ۔دیر تک سونے کی نحوستیں اُسے گھیر لیتی ہیں، چہرے کا نور ختم ہوجاتا ہے، رزق میں کمی واقع ہو جاتی ہے، برکتیں چھین لی جاتی ہیں۔دیر تک سونے کی نحوست یہ بھی کہ سو نے والے کو "  نیند  "سے جو راحت و سکون ملتا ہے، وہ اُسے نصیب نہیں ہوتا۔ پورے دن سستی، " نیند " کا خمار،کاہلی کا خمار اُس پر چڑھا رہتا ہےاوراس کی وجہ سے ہر کام متاثر ہوتا ہے۔ خواہ اسے سفر پر جانا ہو،اسکول جانا ہو یا آفس جا ناہو سب کام متاثر ہوتا ہے اور جو اس کا عادی ہوجائے توکاہلی اورسستی کی وجہ سے وہ زندگی کے مختلف معاملوں میںناکام رہتا ہے۔ 
:’’وہ رات دن (اس کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں اور معمولی سی بھی سستی نہیں کرتے‘‘ (القرآن، سورہ،الانبیا:21 آیت20) یعنی فرشتے ہروقت اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور اس میں وہ کسی طرح کی سستی نہیں کرتے ہیں۔(تفسیر خازن:ص،273 ج:3) 
انسانوں کے علاوہ تمام مخلوق اس کے بنائے ہوئے نظام پر چل رہے ہیں۔سوائے انسان کے جو اُس کی نافر مانی اور نظام قدرت کے خلاف چلتا ہے اور ڈِھٹائی بھی کر تا ہے۔ کاہلی اور آرام پسندی مسلمانوں میں سرایت کر گئی ہے۔ کاہلی انسان کو بہت نقصان پہنچاتی ہے،سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کاہل انسان وقت کی قدرو قیمت نہیں سمجھتا،وقت کو برباد کرتا ہے۔کاہل شخص دل ودماغ کا کمزور ہوتا ہے،کم ہمت ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کوئی کام وقت پر نہیں کرتا،جوکام وقت پر نہیں ہوگا اُس کام میں ضرور کوئی کمی رہ جاتی ہے۔ دنیا میں سب سے قیمتی چیز وقتtime, ہے اور جس نے وقت کی قدر نہیں کی اس نے اپنی زندگی کی قدر نہیں کی۔ مشہور قول ہے کہ’’ گیا وقت پھر واپس نہیں آتا‘‘ لیکن یہ بات کاہل انسان کو سمجھ میں نہیں آتی۔ ہمیں چاہیے کہ دیر تک سوکر اپنے قیمتی وقت کو برباد نہ کریں، کسی نہ کسی بات کی فکر اور کام کی کوشش میں رہنا ضروری ہے۔اپنی قوم کی بہتری کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہنا چاہیے۔ بیکار مباش کچھ کیا کر- گر کر نہ سکے تو کچھ کہا کر۔ ؎ 
ٹلنا تھا میرے پاس سے اے کاہلی
 کمبخت تو تو آکے یہیں ڈھیر ہو گئی 
اللہ ہمیں  " نیند" کی قدرو قیمت سمجھنےاوردیر تک سونے کے نقصانات کو سمجھ کر اس سے بچنے کی تو فیق عطا فرما ئے۔
hashim786@ gmail.com
موبائل: 9386379632
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پلوامہ انتظامیہ کی غیر رجسٹرڈ آیوش کلینکوں کے خلاف کارروائی، دو درجن کلینکوں پر چھاپے
تازہ ترین
ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا
برصغیر
پونچھ: مغل روڈ پر پتھر گرآنے کے دوران دولہا سمیت تین افراد زخمی
پیر پنچال
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?